ثانیہ مرزا سے متعلق وائرل خبر کا اصل سچ
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے مسجد کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کرنے کی خبروں کی ان کے والد عمران مرزا نے تردید کردی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی کی تعمیر والی زمین پر کوئی مسجد تعمیر نہیں کی جارہی ہے۔

عمران مرزا کے مطابق، سابق کرکٹر محمد اظہرالدین اور ثانیہ مرزا کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا یا ان کے خاندان کی جانب سے خریدی گئی زمین کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے، اس کا فیصلہ کرنے کا حق ثانیہ مرزا کو حاصل ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جس زمین پر ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی قائم کی گئی ہے، وہاں مسجد تعمیر نہیں کی جارہی ہے۔
عمران مرزا نے مزید کہا کہ ثانیہ مرزا ماضی میں جو فلاحی کام کرچکی ہیں یا مستقبل میں جو سماجی اور فلاحی سرگرمیاں انجام دیں گی، وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ان کے مطابق، ایسے معاملات کو ثانیہ مرزا کی تصدیق کے بغیر عام کرنا مناسب نہیں ہے۔