حیدرآباد

بنڈلہ گوڑہ فلیٹس، ٹوکن اڈوانسڈ کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) نے بنڈلہ گوڑہ اور پوچارم کے فلیٹس کیلئے ٹوکن اڈوانسڈ ڈی ڈی کے ادخال کی تاریخ میں 2 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) نے بنڈلہ گوڑہ اور پوچارم کے فلیٹس کیلئے ٹوکن اڈوانسڈ ڈی ڈی کے ادخال کی تاریخ میں 2 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز میں آج بتایا گیا ہے کہ ٹوکن اڈوانسڈ کی ادائیگی کی آخری تاریخ26 / اکتوبر تھی مگر عوام کے بہتر ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوکن اڈوانسڈ ڈی ڈی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 2 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد کے اصرار پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ لاٹری کے ذریعہ فلیٹس الاٹ کئے جائیں گے۔

حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے یہ بات بتائی ہے۔

a3w
a3w