بین الاقوامیسوشیل میڈیاقومی
معصوم بچے کی قرآن مجید کی تلاوت نے دل جیت لئے، نیک دل شخص نے مکہ مکرمہ لے جانے کا وعدہ کیا
بچہ کی خوبصورت آواز اور حوصلہ سے متاثر ہوکر ایک نیک دل شخص نے اس کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا۔ اس شخص نے بچہ سے عہد کیا کہ طبی علاج مکمل ہونے کے بعد وہ اسے مقدس شہر مکہ مکرمہ لے جائے گا جہاں اسے خانہ کعبہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوگا۔
حیدرآباد:ـ انسانیت صرف الفاظ سے نہیں بلکہ مصیبت میں مبتلا افراد کے ساتھ حسنِ سلوک اور ہمدردی سے ظاہر ہوتی ہے۔ اس کی ایک خوبصورت مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب صحت کے مسائل سے دوچار ایک کمسن بچہ کی قرآن مجید کی دلنشین تلاوت نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔
بچہ کی خوبصورت آواز اور حوصلہ سے متاثر ہوکر ایک نیک دل شخص نے اس کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا۔ اس شخص نے بچہ سے عہد کیا کہ طبی علاج مکمل ہونے کے بعد وہ اسے مقدس شہر مکہ مکرمہ لے جائے گا جہاں اسے خانہ کعبہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوگا۔
اس جذبۂ ہمدردی نے ایک بار پھر یہ پیغام دیا کہ کسی ضرورت مند کی مدد اور اس کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش اس کے چہرے پر خوشی لانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس معصوم بچے کو مکمل صحت یابی، ہمت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔