آندھراپردیش
ریاست بھر میں 5 جون کو ایک کروڑ پودے لگانے کی وزیر اعلیٰ چندر بابو کی اپیل
ماحولیاتی تحفظ کے لئے اے پی کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 5 جون کو ریاست بھر میں ایک کروڑ پودے لگائیں۔

حیدرآباد: ماحولیاتی تحفظ کے لئے اے پی کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 5 جون کو ریاست بھر میں ایک کروڑ پودے لگائیں۔
انہوں نے وزراء، عوامی نمائندوں اور ضلع کلکٹروں کو اس پروگرام میں شریک ہونے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے عوامی مسائل کا انسانی بنیادوں پر حل نکالا جائے گا۔