جرائم و حادثات

اندور میں بھیانک سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ایس یو وی میں سفر کر رہے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ایس یو وی میں سفر کر رہے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

اندور دیہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوما کانت چودھری نے بتایا کہ اندور-احمد آباد ہائی وے پر کل دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ کی اطلاع ملی۔

معلومات کی بنیاد پر پولیس کو بیٹما تھانہ علاقے میں دھار بارڈر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ایک ایس یو وی ملی۔ کار میں سوار نو افراد میں سے آٹھ کی موت ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق تمام لوگ گُنا کی طرف جارہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل جو گاڑی چلا رہا تھا وہ شیو پوری کا رہنے والا ہے۔

مسٹرچودھری نے کہا کہ تمام لاشوں کو اندور بھیجا ہے۔ زخمی کو علاج کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔