حیدرآبادسوشیل میڈیا

نوجوان اسسٹنٹ پروفیسر حمال بن گیا

شخصی زندگی سے ناخوش،انجینئرنگ کالج کا ایک اسسٹنٹ پروفیسر حمال بن گیا۔ یہ دلچسپ واقعہ، شہر کے نواحی علاقہ عبداللہ پور مٹ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: شخصی زندگی سے ناخوش،انجینئرنگ کالج کا ایک اسسٹنٹ پروفیسر حمال بن گیا۔ یہ دلچسپ واقعہ، شہر کے نواحی علاقہ عبداللہ پور مٹ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا

ایک نوجوان کو جو ایک خانگی کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کررہا تھا، 7 / اپریل سے کالج ہاسٹل سے لاپتہ بتایا گیاہے۔ جہاں وہ اس ہاسٹل میں مقیم تھا۔ کالج انتظامیہ نے یہ سمجھ لیا کہ شائد وہ، ضلع کھمم میں اپنے آبائی مقام چلاگیا۔

انتظامیہ نے جب اس کے افراد خاندان سے ربط پیدا کیا تو افراد خاندان نے انہیں بتایا کہ وہ، یہاں نہیں آئے ہیں۔ چنددنوں کے انتظار کے بعد افراد خاندان نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

افراد خاندان نے پولیس کو بتایا کہ سابق میں بھی کسی کو بتائے بغیر وہ گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے لیکن وہ بعد میں ایک مارکٹ میں حمالی کے طور پر کام کرتے ہوئے پائے گئے۔

عبداللہ پور مٹ کے سرکل انسپکٹر سنیل کمار اور ان کی ٹیم نے عبداللہ پور مٹ کی مقامی فروٹ مارکٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر پر نظر رکھی، منگل کی صبح پولیس نے دیکھا کہ نوجوان، قلی کے کام کیلئے بازار آرہا ہے تو فوری اسے پکڑ لیا اور اسے افراد خاندان کے حوالے کردیا۔ پولیس نے افراد خاندان کو ہدایت دی کہ وہ نوجوان کی کونسلنگ کریں۔

a3w
a3w