جرائم و حادثات
انتخابات کے پیش نظر پولیس کی تلاشی مہم۔ ایک ہزار کیلو گانجہ ضبط
بلارم پولیس نے تلاشی کے دوران ایک ہزار کیلو گانجہ ضبط کیا۔ ڈی سی ایم ویان، کار اور 4 سیل فونس جملہ مالیتی 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ضبط کئے گئے۔

حیدرآباد: بلارم پولیس نے تلاشی کے دوران ایک ہزار کیلو گانجہ ضبط کیا۔ ڈی سی ایم ویان، کار اور 4 سیل فونس جملہ مالیتی 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ضبط کئے گئے۔
پولیس پریس نوٹ کے بموجب بلارم پولیس انتخابات کے پیش نظر چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی کہ گانجے کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔
ریاست کرناٹک سے 35 سالہ سکارام راتھوڑ، 27 سالہ احمد خان، ڈی راموپادر اور مہاراشٹرا کے 39 سالہ اجے رام اوتار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک ہزار کیلو گانجہ، ایک ڈی سی ایم ویان، ایک کار اور 4 سیل فونس ضبط کرلئے۔
تلنگانہ انٹی نارکوٹک بیورو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی سونتاریڈی کی نگرانی میں ڈپٹی سپرنٹنڈٹ پولیس کے نرسنگھ راؤ اور انسپکٹران پی راجیش، جی گوپی اور بی وجے بھکر ریڈی اور اسٹاف نے یہ کارروائی انجام دی۔