تلنگانہ

آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ

سابق وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راؤ نے کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں خواتین کیلئے مفت بس سرویس سہولت کا آغاز کرکے آٹو ڈرائیورس کو معاشی مسائل میں مبتلا کردیا۔

حیدرآباد: سابق وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راؤ نے کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں خواتین کیلئے مفت بس سرویس سہولت کا آغاز کرکے آٹو ڈرائیورس کو معاشی مسائل میں مبتلا کردیا۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیوس کے فٹنس سرٹیفکیٹس چارجس کی معافی کا وعدہ
تلنگانہ میں برقی طلب وکھپت میں اضافہ
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
تلنگانہ کو دواخانوں میں صدفیصد زچگیوں کا اعزاز: ہریش راؤ
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹو ڈرائیورس کو ہر ماہ 15ہزار روپے گذارا الاونس جاری کرے تاکہ وہ اس رقم کے ذریعہ ان کے خاندان کی کفالت کرسکیں۔

ٹی ہریش راؤ نے آج سدی پیٹ ڈگری کالج میں آٹو ڈرائیورس کیلئے منعقدہ گیمس پروگرام میں حصہ لیا۔ ہریش راؤنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے آٹو ڈرائیورس ان کے مسائل حل کرنے کے مطالبہ پر احتجاج کررہے ہیں۔

ریاستی حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آٹو ڈرائیورس کے ساتھ انصاف کرے۔ ب

ی آر ایس قائد نے کہا کہ ان کی پارٹی، خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی مخالفت نہیں کرے گی۔ حکومت کی وجہ سے آٹو ڈرائیورس جن مسائل میں مبتلا ہیں ان کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سے مطالبہ کررہی ہے۔