تلنگانہ

بی جے پی کے قومی قائدین تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گے

تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی قومی قیادت بڑے پیمانے پر ریاست کا دورہ کرے گی اور اسمبلی انتخابات میں مہم چلائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی قومی قیادت بڑے پیمانے پر ریاست کا دورہ کرے گی اور اسمبلی انتخابات میں مہم چلائے گی۔

انہوں نے کہاکہ زعفرانی جماعت کے اہم قومی لیڈران جیسے امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، آدتیہ ناتھ، ہیمنت بسواشرما، پرمود ساونت آنے والے دنوں میں اس تلگو ریاست میں جہاں 30نومبر کو ووٹ ڈالے جانے والے ہیں میں

بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے عوامی جلسوں اور روڈ شوز میں شرکت کرتے ہوئے ریاست میں بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایکشن پلان بنایا گیا ہے تاکہ انتخابی منشور ہر گھر تک پہنچ سکے۔

a3w
a3w