تلنگانہ

تلنگانہ میں زرعی انقلاب بپا کرنے کا کے سی آر کو اعزاز:کے کویتا

بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ تلنگانہ میں زرعی انقلاب برپا کرنے کا سہرا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے سرجاتا ہے جنہوں نے دوراندیشی اور اپنی مدبرانہ بصیرت کے ذریعہ تلنگانہ میں سبز انقلاب لایا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ تلنگانہ میں زرعی انقلاب برپا کرنے کا سہرا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے سرجاتا ہے جنہوں نے دوراندیشی اور اپنی مدبرانہ بصیرت کے ذریعہ تلنگانہ میں سبز انقلاب لایا ہے۔

متعلقہ خبریں
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

کے کویتا آج حلقے اسمبلی یلا ریڈی میں یوم کسان کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں زرعی شعبہ کے استحکام کیلئے کم وقت میں اقدامات کئے گئے ہیں۔

جو ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھان کی کاشت میں تلنگانہ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرف 65 لاکھ کسانوں میں 65ہزار کروڑ روپے تقسیم کئے گئے کسانوں کیلئے5لاکھ روپے کی بیمہ ا سکیم کی فراہمی یہ تلنگانہ ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ تالابوں کی از سر نو تعمیر کی ہے تاکہ اس کے ذریعہ بارش کا پانی جمع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سال2014 سے کسانوں کو مفت 24گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر جوان اور کھیت میں کسان کی وجہ سے ہم سب پرامن اورآرام دہ زندگی گذار رہے ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر اسمبلی پی سرینواس ریڈی، صدرنشین اردو اکیڈیمی مجیب الدین و دیگر موجود تھے۔