حیدرآباد
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز بی آر ایس لیڈر کے کویتا، جو دہلی اکسائز پالیسی اسکام سے جڑے کرپشن کے ایک کیس میں جیل میں مقید ہیں، کی عدالتی تحویل میں 18 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز بی آر ایس لیڈر کے کویتا، جو دہلی اکسائز پالیسی اسکام سے جڑے کرپشن کے ایک کیس میں جیل میں مقید ہیں، کی عدالتی تحویل میں 18 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
خصوصی جج کا ویری باوبچہ نے اس خصوص میں احکام جاری کئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے کویتا کو گرفتار کئے جانے کے بعد انہیں تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا۔
سی بی آئی نے گزشتہ ماہ اپریل میں تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کو یتا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کرلیا تھا۔
ای ڈی نے 15مارچ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں مکان سے کویتا کو گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔