تلنگانہ

تلنگانہ میں چار دنوں تک موسلا دھار بارش کا امکان

نرمل، نظام آباد، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، یادادری بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی اور ناگرکرنول اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے جس کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک موسلادھار بارش ہوگی۔

نرمل، نظام آباد، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، یادادری بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی اور ناگرکرنول اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے جس کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، راجنا سرسلہ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں بھی موسلادھار بارش ہوگی۔اس بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کو ریاست بھر میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، محبوب آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی۔

اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ 5 اگست کو کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی اور میدک اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی۔

اسی دوران 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ رنگا ریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور محبوب نگر اضلاع میں 6 اگست کو شدید بارش کے سلسلہ میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔