حیدرآباد

سکریٹریٹ میں ایڈوانسڈسیکوریٹی سسٹم نصب

ممنو سامان (لگیجس) اور مشتبہ گاڑیوں کی موثر طورپرشناخت کویقینی بنانے کیلئے تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ میں 8ایڈوانسڈ ایکس رے اسکیانرس اورانڈروہیکل اسکیاننگ سسٹمس نصب کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: ممنو سامان (لگیجس) اور مشتبہ گاڑیوں کی موثر طورپرشناخت کویقینی بنانے کیلئے تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ میں 8ایڈوانسڈ ایکس رے اسکیانرس اورانڈروہیکل اسکیاننگ سسٹمس نصب کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
ٹرافک پولیس کی ایڈوائزری جاری

ایکس رے بیاگیجس انسپکشن سسٹمس اور انڈروہیکل اسکیا ننگ سسٹمس ملک میں ہی ڈیزائن اورتیار کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ بیاگیجس کی اسکرننگ اورآنے والے وہیکلس کا معائنہ محفوظ اورسہل رہے گا اورچیکنگ بھی تیزرفتار ہوگی۔

جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مضوعی ذہانت اورمشین لرننگ پر مبنی نگرانی کے شعبہ کی اہم کمپنی وی ہانٹ ٹکنالوجی نے 8کریٹی اسکیان 6040 اسکیانرس نصب کئے ہیں جن سے سامان کی اسکیاننگ کی جائے گی۔

یہ اسکیانرس ہائی آکیوریٹ تھری ڈی ٹکنالوجی پرمشتمل ہیں جو آپریٹر کو بیاگیجس کی تین جہتی تصاویر بناکر اسکیان شدہ سامان کی آئیسومیڑک فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر امبیڈکر نئے سکریٹریٹ میں 4انڈروہیکل اسکیاننگ سسٹمس بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس اسکیاننگ سسمٹس کے ذریعہ سکریٹریٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو بہتر طورپر چیکنگ کیاجاسکے گی۔

اس ٹکنالوجی کے تحت جب گاڑی اسکیانرسے گزرے گی تو یہ نظام‘گاڑی کے چیسس کے ساتھ گاڑی کا نمبر اور ڈرائیور کے چہرہ کوبھی اسکیان کرلے گا۔

a3w
a3w