حیدرآباد

بی جےپی نے اسمبلی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا

بی جے پی کے ریاستی صدرجی کشن ریڈی نے کہاکہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی حلف برداری کی تقریب سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ اسمبلی کے اصولوں کے خلاف اکبراویسی کو عبوری اسپیکر مقررکیاگیا ہے۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ، ریونت ریڈی پر اقلیتوں کی خوشامد کی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی مقننہ پارٹی کے ارکان نے حکومت کی جانب سے مجلس مقننہ پارٹی لیڈر اکبرالدین اویسی کو عبوری اسپیکر مقررکرنے کے خلاف اسمبلی میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب سے دوری اختیار کی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

پارٹی کے اس فیصلہ سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدرجی کشن ریڈی نے کہاکہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی حلف برداری کی تقریب سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ اسمبلی کے اصولوں کے خلاف اکبراویسی کو عبوری اسپیکر مقررکیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ اسمبلی میں کئی دیگر سینئر ارکان بھی ہیں تاہم ریاستی حکومت نے اکبراویسی کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہاکہ اس بات کی شکایت گورنر سے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی، مستقل اسپیکر کے انتخاب کے بعد حلف لیں گے۔قبل ازیں بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس پارٹی آفس میں ہوا۔