سوشیل میڈیامہاراشٹرا

جے جے ہاسپٹل ممبئی میں 132 سال پرانی سرنگ دریافت

سرکاری جے جے ہاسپٹل میں 132 سال قدیم سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انگریزوں کے دور میں بنی اس 200 میٹر طویل سرنگ پر جو سنگ ِ بنیاد لگا ہے اس پر 1890کی تاریخ درج ہے۔

ممبئی: سرکاری جے جے ہاسپٹل میں 132 سال قدیم سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انگریزوں کے دور میں بنی اس 200 میٹر طویل سرنگ پر جو سنگ ِ بنیاد لگا ہے اس پر 1890کی تاریخ درج ہے۔

سرنگ جس عمارت کے نیچے دریافت ہوئی وہ بچوں اور عورتوں کے علاج کے لئے میڈیکل وارڈ کے طورپر استعمال ہوتی تھی۔ اسے بعد میں نرسنگ کالج میں تبدیل کردیا گیا تھا اور یہ عمارت دواخانہ کے احاطہ میں واقع ہے۔

پانی لیک ہونے کی شکایت پر نرسنگ کالج کی عمارت کی جانچ کی گئی۔

پی ڈبلیو ڈی انجینئرس اور سیکوریٹی گارڈس نے عمارت کا سروے کیا جس کے دوران 1890 کے سنگ ِ بنیاد پر نظر پڑی۔ عملہ کے بعض لوگوں نے کہا تھا کہ نیچے بیسمنٹ ہوسکتی ہے۔ مزید جانچ کے بعد سرنگ دریافت ہوئی۔