سوشیل میڈیامہاراشٹرا

ایک شخص نے شمشان گھاٹ میں سالگرہ منائی

مورے نے کہا کہ وہ لوگوں کو یہ پیغام بھی دینا چاہتے تھے کہ بھوتوں کا‘ جنہیں اکثر شمشان گھاٹوں اور اس طرح کے دیگر مقامات سے منسوب کیا جاتا ہے، کوئی وجود نہیں ہوتا۔

تھانے: کلیان ٹاؤن کے ایک شہری نے سماج میں رائج اندھے عقائد اور توہمات کے خلاف پیغام دینے شمشان گھاٹ میں اپنی سالگرہ منائی۔ گوتم رتن مورے جو19/ نومبر کو 54سال کے ہوگئے نے ہفتہ کی رات موہنے شمشان گھاٹ میں سالگرہ کی دعوت کی جس میں مہمانوں کو کیک کے علاوہ بریانی کھلائی گئی۔

سالگرہ کی تقریب کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں پس منظر میں ایک بینر ہے اور کیک کاٹا جارہا ہے۔ اس تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مورے نے کہا کہ انہیں معروف سماجی کارکن سندھو تائی سپکال اور معروف معقولیت پسند آنجہانی نریدنر دابھولکر سے اس تقریب کی تحریک حاصل ہوئی جو اندھے عقائد، کالا جادو اور توہم پرستی کے خلاف مہم چلاچکے ہیں۔

مورے نے کہا کہ وہ لوگوں کو یہ پیغام بھی دینا چاہتے تھے کہ بھوتوں کا‘ جنہیں اکثر شمشان گھاٹوں اور اس طرح کے دیگر مقامات سے منسوب کیا جاتا ہے، کوئی وجود نہیں ہوتا۔ سالگرہ کی اس تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں 40خواتین اور بچے شامل تھے۔

a3w
a3w