حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد سے مقابلہ کرنے راہول کو اسدالدین اویسی کاچالینج

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کانگریس ایم پی راہول گاندھی کو چالنج کیا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں میرے خلاف حیدرآباد سے مقابلہ کرکے دکھائیں۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کانگریس ایم پی راہول گاندھی کو چالنج کیا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں میرے خلاف حیدرآباد سے مقابلہ کرکے دکھائیں۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
فی زمانہ دینی مدارس کی حفاظت مسلمانوں کا اولین فریضہ، دارالعلوم محبوبیہ حسن نگر میں علماء کرام کی خطابات
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
مائیکروسافٹ اور اڈوب کے سی ای اوز کے موجودگی میں ایچ پی ایس کے کافی ٹیبل بک شاہین کی پرواز کی رسم رونمائی
تلنگانہ کلا بھارتی این ٹی آر اسٹیڈیم کے کتاب میلہ میں  مزاحیہ مشاعرہ، پروفیسرایس اے شکور اور پروفیسر مصطفےٰ علی سروری کا خطاب

انہوں نے کہاکہ راہول کو وئیناڈ سے نہیں بلکہ حیدرآباد سے مقابلہ کرناچاہئے۔ یہ میرا چالنج ہے۔ پیر کے روز ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہاکہ ”اس بار وئیناڈ سے نہیں حیدرآباد سے مقابلہ کرو“ میں آپ کو چالنج کرتاہوں آپ (راہول) وائناڈ نہ جائیں بلکہ حیدرآباد آئیں اور انتخابات کاسامنا کریں۔

انہوں نے کہاکہ آپ راہول گاندھی بڑے بڑے بیانات دیتے ہیں‘ باہر آئیں اور مقابلہ کریں۔ کانگریس کے افراد بہت کچھ کہیں گے مگر میں تیار ہوں۔ آیئے‘ داڑھی اور شیروانی زیب تن کرنے والے آدمی کا سامنا کریں۔

تب آپ کو معلوم ہوجائے گا مقابلہ کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس دور حکومت میں بابری مسجد اور سکریٹریٹ مسجد کو شہید کردیاگیا۔ بی جے پی کا وہی ایم پی نے جس نے پارلیمنٹ میں بدگوئی کی تھی‘ میرے خلاف بولنے کے لیے کھڑا ہوا تھا مگر میں (اسدالدین اویسی) نے اسے سختی کے ساتھ بیٹھ جانے کو کہا اور کہا کہ تم میری تیز زبان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

کانگریس کے لوگ بہت کچھ باتیں کرتے ہیں مگر میں تیار ہوں اور میں تلنگانہ کے عوام سے اپیل کررہاہوں کہ آپ یہ بات یاد رکھیں کہ کانگریس کے دور میں عام آدمی کو ہراساں کیاگیااور حملے کئے گئے۔ ہم نے بہت محنت‘جدوجہد اور مشکل سے شہر میں امن کو یقینی بنایا ہے اور یہ امن برقرار رہنا چاہئے۔