کھیل

خاتون ریسلرس کو جنسی ہراسانی، دہلی پولیس کو نوٹس

دہلی کمیشن فار ویمن (ڈی سی ڈبلیو) نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف خاتون ریسلرس کی داخل کردہ جنسی ہراسانی شکایت کے سلسلہ میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کی ہے۔

نئی دہلی: دہلی کمیشن فار ویمن (ڈی سی ڈبلیو) نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف خاتون ریسلرس کی داخل کردہ جنسی ہراسانی شکایت کے سلسلہ میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ

کمیشن نے کہا کہ اسے شکایت ملی ہے کہ پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کی ہے۔ 21 اپریل کو کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں شکایت کی گئی تھی، لیکن کوئی کاربروائی نہیں ہوئی۔

ایس ایچ او سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو جواب ملا کہ ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے اور پیر کے بعد ہی کارروائی ہوگی۔ پیر تک ایف آئی آر درج ہوجانے کا تیقن مانگنے پر جواب ملا کہ کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

کمیشن نے اپنی نوٹس میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کی وجوہات دریافت کیں۔ اس نے یہ بھی پوچھا کہ متعلقہ عہدیدار کے خلاف تاخیر کے لیے کیا کارروائی ہوئی۔

کمیشن نے 25 اپریل تک تفصیلی کارروائی رپورٹ مانگی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہمیں اس سلسلہ میں شکایت ملی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی۔