آندھراپردیش

آندھرا پردیش کی فارما کمپنی میں دھماکہ،2ہلاک (ویڈیو)

ضلع انکا پلی کے ات چھوتا پورم میں واقع ساہیتی فارما کمپنی میں ایک دھماکہ کے بعد7 افراد برُی طرح جھلس گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

ات چھوتا پورم (آندھرا پردیش): ضلع انکا پلی کے ات چھوتا پورم میں واقع ساہیتی فارما کمپنی میں ایک دھماکہ کے بعد دو ہلاک اور پانچ افراد برُی طرح جھلس گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب
مکہ مسجد بم دھماکہ کے 16 سال مکمل، مہلوکین کے ورثاء انصاف سے محروم

پولیس نے زخمیوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینس گاڑیوں کا انتظام کیا اور انکا پلی ٹاون کے این ٹی آر گورنمنٹ ہاسپٹل میں علاج کا انتظام بھی کیا۔

علیحدہ اطلاع کے مطابق ساہیتی فارما پرائیویٹ لمیٹڈ میں ری ایکٹر دھماکہ سے ساتھ پھٹ پڑا۔آتش فرو عملہ نے 3 فائر ٹنڈرس کے ذریعہ آگ بجھائی۔دھماکہ اور آگ لگنے کی وجہ سے یونٹ کے ورکروں میں دہشت پیدا ہوگئی۔

اس حادثہ میں دو ہلاک اور 5ورکرس زخمی ہوگئے۔4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔گہرے دھویں نے فارما یونٹ کے اطراف واکناف کے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس مرلی کرشنا نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت 35ورکرس ڈیوٹی پر موجود تھے۔ 28 ورکرس بھاگ کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

a3w
a3w