جموں و کشمیر

سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب

ازسرنوآراستہ بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں 5 سال کے وقفہ کے بعد جموں وکشمیر کی اصل یوم آزادی تقریب منعقد ہوگی۔

سری نگر: ازسرنوآراستہ بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں 5 سال کے وقفہ کے بعد جموں وکشمیر کی اصل یوم آزادی تقریب منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

سیول انتظامیہ نے اتوار کے دن لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منگل کے دن تقریب میں حصہ لیں۔

یوم آزادی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کے بعد ڈیویژنل کمشنر کشمیر وی کے بھدوری نے کہا کہ بخشی اسٹیڈیم میں فنکشن اس لئے منعقد کیاجارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔

خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ کوئی پابندی نہیں ہے۔اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے پاس کی ضرورت نہیں۔

کئی دہوں سے جموں وکشمیر میں 15اگست کی مین تقریب بخشی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوتی رہی ہے لیکن 2018ء میں اسے تزئین نو کے لئے بند کردیاگیا تھا اور گذشتہ 5 سال سے یوم آزادی پریڈ‘شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سوناوار میں منعقد ہورہی تھی۔