سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

سعودی ویزا کیلئے اب پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ درکار نہیں

سعودی عرب نے اعلان کیا کہ وہاں کا ویزا حاصل کرنے کیلئے اب ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نئی دہلی: سعودی عرب نے اعلان کیا کہ وہاں کا ویزا حاصل کرنے کیلئے اب ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس اقدام کو اُس ملک میں ملازمت کے متلاشی ورکرس کیلئے مفید تصور کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب کے سفارت خانہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی شراکت داری کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور باہمی تعلقات میں اضافہ کرنے کے کئی اقدامات کا حصہ ہے۔

سفارت خانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مملکت سعودی عرب اور ہندوستانی جمہوریہ کے درمیان مضبوط تعلقات اور حکمت عملی شراکت داری کے پیش نظر مملکت نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ داخل کرنے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارت خانہ نے کہا کہ اب سعودی عرب کا سفر کرنے ویزا کے حصول کی خاظر ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے دونوں ملکوں کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر لیا گیا ہے۔ سفارت خانہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب 2 ملین ہندوستانی شہریوں کی ستائش کرتا ہے جو مملکت میں پرامن طور پر مقیم ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی تارکین وطن سعودی عرب میں سب سے بڑی تارک وطن برادری ہے۔

a3w
a3w