جرائم و حادثاتحیدرآباد
تلنگانہ:تین نامعلوم افراد کے حملہ میں دو افراد زخمی
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بلونت پور میں تین نامعلوم افراد کے حملہ میں دو افراد بشمول ایک ولیج ریونیواسسٹنٹ زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بلونت پور میں تین نامعلوم افراد کے حملہ میں دو افراد بشمول ایک ولیج ریونیواسسٹنٹ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وی آراے دستگیر اوران کے بھائی مولانا پر ان کے گھر میں حملہ کیاگیا۔
تین حملہ آور موٹرسائیکل پر ان کے مکان پہنچے اور چاقووں سے حملہ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔
ارکان خاندان نے 108ایمبولنس کو طلب کیا جس کے ذریعہ زخمیوں کو علاج کے لئے جگتیال ضلع ہیڈکوارٹرس اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
ایک ملزم کی شناخت اسی گاوں کے رہنے والے ہریش کے طورپر کی گئی ہے۔ملیال پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔