دہلی
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ
ہندوستان اور کینیڈا کے بگڑتے سفارتی تعلقات کے بیچ این سی پی قائد سپریہ سولے نے چہارشنبہ کے دن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے جاریہ خصوصی اجلاس میں اس مسئلہ پر بحث کرائے۔
نئی دہلی: ہندوستان اور کینیڈا کے بگڑتے سفارتی تعلقات کے بیچ این سی پی قائد سپریہ سولے نے چہارشنبہ کے دن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے جاریہ خصوصی اجلاس میں اس مسئلہ پر بحث کرائے۔
انہوں نے لوک سبھا میں خواتین تحفظات بل پر اظہارِ خیال کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں این سی پی کی طرف سے اس بل کی مکمل تائید کرتی ہوں۔ آج کے اخبار میں کینیڈا کے واقعات کی خبر آئی ہے۔
یہ خصوصی اجلاس چونکہ صرف 5 دن کا ہے‘ حکومت سے میری گزارش ہے کہ چند موضوعات پر بحث ہوجائے جو آج کافی بامعنی ہے۔ ایک مسئلہ کینیڈا کا ہے‘ دوسرا مہاراشٹرا‘ مراٹھا‘ دھنگر‘ لنگایت اور مسلم ریزرویشن کا ہے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پیاز کے دام‘ مہنگائی اور ملک کے بعض حصوں میں خشک سالی جیسے مسائل پر بھی تفصیلی بحث ہونی چاہئے۔