دہلی

سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی

مالدیپ کے سفیر متعینہ ہند کو پیر کے دن دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مالدیپ کے کئی وزرا کے ریمارکس پر تشویش ظاہر کی گئی۔

نئی دہلی: مالدیپ کے سفیر متعینہ ہند کو پیر کے دن دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مالدیپ کے کئی وزرا کے ریمارکس پر تشویش ظاہر کی گئی۔

متعلقہ خبریں
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
ہیمامالینی کے خلاف ناشائستہ تبصرہ
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف

حکومت مالدیپ نے اتوار کے دن اپنے 3 نائب وزرا کو معطل کردیا۔ تینوں وزرا نے لکشادویپ کے دورہ کے بعد ایکس پر وزیراعظم مودی کے پوسٹ پر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔

وہ مودی کے دورہ کو مرکزی زیرانتظام علاقہ کو مالدیپ کی متبادل سیاحتی منزل کے طورپر ابھارنے کی کوشش سمجھ رہے تھے۔

نئی دہلی میں اتوار کے دن سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ مالے میں ہندوستانی ہائی کمشنر (سفیر) نے مالدیپ کی وزارت ِ خارجہ سے یہ معاملہ پوری قوت سے اٹھایا۔

مالدیپ کے وزرا کے ریمارکس پر ہندوستان میں تنقید ہوئی۔

کئی ممتاز شخصیتوں نے ایکس پر عوام سے کہا کہ وہ مالدیپ جانے کے بجائے اندرون ِ ملک سیاحتی منزلیں تلاش کریں۔ سوشل میڈیا پر خبریں آئی ہیں کہ بعض ہندوستانی پہلے سے طئے اپنا دورہ ئ مالدیپ منسوخ کررہے ہیں۔