دہلی
سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت کی کوشش ، ہندوستان کی تنقید
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے سخت ردعمل میں کہا کہ سی پیک (چین‘ پاکستان معاشی راہداری) کے تحت ایسی سرگرمیاں‘ غیرقانونی‘ ناجائز اور ناقابل قبول ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان نے منگل کے دن چین اور پاکستان پر تنقید کی کہ وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے گزرنے والے اپنے کئی بلین ڈالر کے کنیکٹیویٹی پراجکٹ میں دیگر ممالک کو حصہ لینے کی دعوت دے رہے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے سخت ردعمل میں کہا کہ سی پیک (چین‘ پاکستان معاشی راہداری) کے تحت ایسی سرگرمیاں‘ غیرقانونی‘ ناجائز اور ناقابل قبول ہیں۔
جمعہ کے دن سی پیک مشترکہ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے اجلاس میں پاکستان اور چین نے فیصلہ کیا کہ دلچسپی رکھنے والے ممالک کو سی پیک کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے۔ سی پیک کی شروعات 2013 میں ہوئی تھی۔ یہ چین کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی) کا حصہ ہے۔ ہندوستان‘ بی آر آئی کا ناقد رہا ہے۔