حیدرآباد

نماز جمعہ کیلئے جاتے وقت اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ مسلمانوں سے اسدالدین اویسی کی اپیل (ویڈیو)

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کل نماز جمعہ کے لئے جاتے وقت اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں تاکہ جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کا حملہ اور سیاحوں کی ہلاکت کی مذمت پر ایک متحدہ پیام دیا جاسکے۔

نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کل نماز جمعہ کے لئے جاتے وقت اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں تاکہ جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کا حملہ اور سیاحوں کی ہلاکت کی مذمت پر ایک متحدہ پیام دیا جاسکے۔

اپنے ایک ویڈیو میں جسے ایکس پر پوسٹ کیا گیا، اسدالدین اویسی نے کہاکہ آپ تمام لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان کے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے پہلگام میں 26 سیاحوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

اس دہشت گردی اور مجرمانہ فعل کی مذمت میں جب آپ تمام مسلمان، کل نماز جمعہ کی ادائی کیلئے جائیں گے تو براہ کرم اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ ویڈیو میں صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اسداویسی نے یہ بات کہی۔

اس دہشت گردانہ حملہ کے خلاف ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کا جواب دیا ہے جس کے سرحد پار روابط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی مسلمانوں سے میری التماس ہے کہ کل آپ جب جمعہ ادا کرنے جائیں گے تب اپنے بازو پر سیاہ پٹیاں ضرور باندھیں۔

ایسا کرنے سے ہم دنیا کو یہ پیغام دینے میں کامیاب رہیں گے ہم ہندوستانی، غیر ملکی طاقتوں کو ہندوستان کی سالمیت، اس کے امن اور اتحاد کو کمزور کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ ہندی میں اپنے پوسٹ میں حیدرآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہاکہ اس حملہ سے دہشت گردوں کو ہمارے کشمیری بھائیوں کو نشانہ بنانے کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے تمام ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ دشمن کے حربوں کا شکار نہ بنیں۔ اسدالدین اویسی نے یہ بات کہی۔