مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے یمن سے داغے گئے میزائل کو روک دیا

آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہاکہ "یمن سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو کچھ دیر قبل متعدد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد روک دیا گیا۔"

یروشلم: اسرائیل نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک دیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے یمن سے اسرائیلی سرزمین کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہاکہ "یمن سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو کچھ دیر قبل متعدد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد روک دیا گیا۔”

اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی میں تنازع کے آغاز کے بعد سے انصار اللہ تحریک (حوثی) اسرائیل پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون فائر کر چکی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں، جس میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن