عریاں تصاویر پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اداکار نے اپنی برہنہ تصاویر انسٹاگرام جیسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جو وائرل ہوگئیں۔ یہ تصاویر انہوں نے ایک میگزین کے لیے کھنچوائی تھیں۔
ممبئی: ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی بے لباس تصایر پر ان کے خلاف منگل کو ایک ایف آئی آر درج کی۔ ممبئی میں و اقع ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او) نے اداکار کے خلاف چیمبور پولیس سے شکایت کی تھی۔
چیمبور پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات 292، 293، 509 اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔ این جی او کے عہدیدار نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکار نے اپنی تصاویر سے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور ان کی عزت کی توہین کی۔
رنویر سنگھ ”باجی راؤ مستانی“، ”پدماوت“ اور ”گلی بوائے“ جیسی کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اداکار نے اپنی برہنہ تصاویر انسٹاگرام جیسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جو وائرل ہوگئیں۔ یہ تصاویر انہوں نے ایک میگزین کے لیے کھنچوائی تھیں۔