دہلی

منیش سسودیا کو ای ڈی نے جیل میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا

دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی درخواست ضمانت کی سماعت سے ایک دن قبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج انہیں 2021-22 دہلی اکسائز پالیسی کیس میں کیس کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی: دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی درخواست ضمانت کی سماعت سے ایک دن قبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج انہیں 2021-22 دہلی اکسائز پالیسی کیس میں کیس کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
منیش سیسوڈیا کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی

ای ڈی نے تہاڑ جیل کے اندر کئی گھنٹوں تک سسوڈیا سے پوچھ تاچھ کی۔ 2021-22 دہلی اکسائز پالیسی میں مبینہ بے قاعدگیوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی گئی۔

سسوڈیا کی درخواست کی سماعت جمعہ کو روزایونیو ڈسٹرکٹ عدالت میں ہوگی۔ سی بی آئی نے سسوڈیا کو اسی کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ 20 مارچ تک عدالتی تحویل میں ہیں۔

ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی کو سسوڈیا سے تین دن تک پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ انہیں تحویل میں لینے کی درخواست کرے گی۔

جمعرات کے روز ای ڈی نے سسوڈیا سے 100 کروڑ روپے کی مبینہ رشوت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جو جنوب کے ایک گروپ سے حوالہ چینل کے ذریعہ عام آدمی پارٹی اور اس کے قائدین کو وصول ہوئی تھی۔

دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر سے ارون پلے اور کے کویتا کے بارے میں بھی سوالات کئے گئے۔

a3w
a3w