کھیل
ٹرینڈنگ

عمر اکمل مشکل وقت یاد کرکے روپڑے۔ میرے پاس بیٹی کو برگر کھلانے کے پیسے نہیں تھے

عمر اکمل سے میزبان نے جب ان کے کیرئیر کے تلخ ترین دنوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا جو گزر گیا اس کو دہرایا نہیں جاتا اللہ لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے۔

دہلی: پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ماضی میں کرکٹ پر پابندی کے دوران زندگی میں آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چندرابابو کی گرفتاری، بہو نے ننھے لڑکے کا ویڈیو پوسٹ کیا (ویڈیو)

ٹی وی چینل پر بطور مہمان شرکت کرنے والے عمر اکمل سے میزبان نے جب ان کے کیرئیر کے تلخ ترین دنوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا جو گزر گیا اس کو دہرایا نہیں جاتا اللہ لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے۔

جب میرے اوپر مشکل وقت آیا تو بہت سے لوگوں کا اصل چہرہ سامنے آیا۔ ایک وقت میں جو لوگ میری ایک کال پر فون اٹھاتے تھے انہوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا لیکن جو لوگ میرے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمر اکمل نے کرکٹ پر پابندی کے دوران ہونے والے مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے گزارا ہے وہ کسی دشمن پر بھی نہ آئے۔

کرکٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں اللہ پر یقین ہے کہ اپنی محنت سے آگے بڑھوں گا اور پاکستان کے لیے ایک بار پھر کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں میرے بھائیوں اور چند دوستوں نے میرا ساتھ دیا۔ میرے حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ اس وقت میرے پاس بیٹی کو برگر کھلانے کے پیسے نہیں تھے۔

یہاں تک کہ اسکول کی فیس بھی جمع نہیں کرواسکتا تھا۔ بیٹی کو 8 ماہ تک اسکول نہیں بھیج سکا۔ اس مشکل وقت میں میری اہلیہ نے مجھے مایوس نہیں ہونے دیا۔