کرناٹک

کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

ایک اہم واقعہ میں ”ہندو مذہبی ادارے اور چیرٹیبل انڈومنٹس ترمیمی بل“ کو قانون ساز کونسل میں شکست ہوگئی۔

بنگلورو: ایک اہم واقعہ میں ”ہندو مذہبی ادارے اور چیرٹیبل انڈومنٹس ترمیمی بل“ کو قانون ساز کونسل میں شکست ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پنشن اصلاحات کے خلاف فرانس میں شدید احتجاج
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

حکومت کرناٹک نے زائد از ایک کروڑ روپئے سالانہ آمدنی کی حامل مندروں پر بھاری ٹیکسس عائد کرنے کے لیے یہ بل پیش کیاتھا۔

قانون ساز کونسل میں بی جے پی ارکان کی زیادہ تعداد کے سبب کرناٹک حکومت کے بل کو منظوری نہیں مل سکی۔

کونسل میں بی جے پی کے 35جبکہ کانگریس کے 30 ارکان ہیں۔ جنتادل ایس کے 8 ارکان اور ایک آزاد رکن کی موجودگی کی وجہ سے بھی اس بل کو منظوری حاصل نہیں ہوسکی۔ ن

اقدین نے اس بل کو مخالف ہندو قرار دیاتھا۔ بل کوشکست ہونے کے ساتھ ہی بی جے پی کے قانون سازوں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جشن منایا۔ کانگریس قائد سدارامیا کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے دلیل پیش کی کہ بل کے عزائم کو غلط سمجھا گیا۔

a3w
a3w