انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت عمرہ کیلئے روانہ۔ سچ ہے یا فسانہ (ویڈیو وائرل)

متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار عمرہ کے لئے جا رہی ہیں۔

ممبئی: متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار عمرہ کے لئے جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
نواز شریف نے عمرہ ادا کیا
سعودی عرب میں عمرہ کیلئے فیملی ویزا
View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

رواں سال کے آغاز میں راکھی ساونت نے بزنس مین عادل خان دررانی کے ساتھ شادی کر لی تھی اور اسلام قبول کیا تھا۔ راکھی ساونت کی جہاز میں بیٹھے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں باحجاب، ایک سلجھے ہوئے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا ویڈیو میں بتانا ہے کہ پہلی بار عمرے کے لئے جا رہی ہوں، وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا بلاوا آیا ہے۔

راکھی ساونت کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ سب کے لئے دعا کروں گی، آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت آج کل اپنے سابق شوہر، عادل خان درانی کے ساتھ جھگڑے کے سبب مسلسل سرخیوں میں ہیں۔

a3w
a3w