یوروپ

فرانس نے 28 ممالک کے شہریوں کو نکال لیا

فرانس نے اپنے انخلاء مشن کے تحت تشدد زدہ سوڈان سے 27 دیگر ممالک کے شہریوں کے ساتھ بعض ہندوستانیوں کو نکال لیا۔

نئی دہلی: فرانس نے اپنے انخلاء مشن کے تحت تشدد زدہ سوڈان سے 27 دیگر ممالک کے شہریوں کے ساتھ بعض ہندوستانیوں کو نکال لیا۔

متعلقہ خبریں
مودی فرانس کا دورہ کریں گے
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق
سوڈان سے آنے والے ہندوستانیوں کیلئے ہیلپ ڈیسک

نئی دہلی میں فرانس کے سفارت خانہ نے پی رکے دن بتایا کہ ہندوستان کے بشمول 28 ممالک کے 388 افراد کا انخلاء ہوا۔ ہندوستانیوں کی تعداد کا فوری پتہ نہ چل سکا۔

اتوار کے دن سعودی عرب نے کہا تھا کہ اس نے سوڈان سے ”برادر و دوست“ممالک کے 66 شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا جن میں چند ہندوستانی شامل ہیں۔

نئی دہلی میں جانکاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 3 ہندوستانیوں کو سوڈان سے نکالا جو سعودی پرواز کے ارکان عملہ تھے اور سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں پھنسے ہوئے تھے۔

سوڈان میں 11 دن سے جاری لڑائی میں تقریباً 400 جانیں جاچکی ہیں۔