شمالی بھارت

بہار میں 65 فیصد تحفظات‘ گزٹ اعلامیہ جاری

گورنر نے دونوں بلز کو رسمی منظوری کے بعد ریاستی حکومت کو بھیج دیا جس سے ریاستی حکومت کی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں تحفظات کے نئے فیصد کی راہ ہموار ہوگئی۔ دونوں بلز حال ہی میں ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں منظور ہوئے۔

پٹنہ:  نتیش کمار حکومت نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں محروم ذاتوں کے لیے تحفظات کی حد کو 50فیصد سے بڑھا کر65فیصد کرنے کے لیے گزٹ اعلامیہ جاری کیا جسے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کی منظوری مل چکی تھی۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے دونوں بلز کو رسمی منظوری کے بعد ریاستی حکومت کو بھیج دیا جس سے ریاستی حکومت کی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں تحفظات کے نئے فیصد کی راہ ہموار ہوگئی۔ دونوں بلز حال ہی میں ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں منظور ہوئے۔

چند دن قبل ریاستی حکومت نے ریاست کے تاریخی ذات پر مبنی سروے کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی تھی۔ دونوں بلز میں درج فہرست ذاتوں کے تحفظات کو16 فیصد سے بڑھا کر20 فیصد اور درج فہرست قبائل کے تحفظات کو1فیصد سے بڑھا کر 2فیصد کردیا گیا۔

 جبکہ انتہائی پسماندہ ذاتوں (ای بی سیز) کے تحفظات 18سے 25فیصد جبکہ او بی سی کے تحفظات کو 15 سے 18فیصد کردیا گیا جس کے بعد جملہ تحفظات کی حد 50سے بڑھ کر 65فیصد ہوگئی۔

 اگر ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت 10فیصد کو اس میں شامل کرلیا جائے تو ریاست میں اب جملہ تحفظات75فیصد ہوں گے۔ نتیش کمار نے حال ہی میں امید ظاہر کی تھی راج بھون‘گورنر کی رسمی منظوری کے بعد دونوں بلز واپس کردے گا۔

a3w
a3w