مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے نئے ایر پورٹ ریڈ سی انٹرنیشنل کیلئے فلائی دبئی کی پروازوں کا اعلان

سعودی عرب میں نیا قائم کیا گیا ایئر پورٹ ریڈ سی انٹرنیشنل 18 اپریل کو فلائی دبئی کی پہلی پرواز کو اپنے ہاں خوش آمدید کہے گا۔ سعودی عرب نے اس ایئرپورٹ کی تعمیر حال ہی میں مکمل کی ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں نیا قائم کیا گیا ایئر پورٹ ریڈ سی انٹرنیشنل 18 اپریل کو فلائی دبئی کی پہلی پرواز کو اپنے ہاں خوش آمدید کہے گا۔ سعودی عرب نے اس ایئرپورٹ کی تعمیر حال ہی میں مکمل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

فلائی دبئی کی بحیرہ احمر انٹرنیشنل کیلئے ہفتہ میں دو پروازیں روانہ ہوا کریں گی۔ سعودی عرب نے اپنے اس نئے ایئر پورٹ کا آغاز ستمبر 2023 میں کیا تھا۔ تاہم اسے ابتدائی طور پر اندرون ملک پروازوں کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا تھا۔

اب اس پروازی سلسلے میں فلائی دبئی بھی شامل ہو جائے گی۔ دبئی میں قائم ایئر لائن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ’الجوف ہوائی اڈے‘ کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرے گی۔ ریڈ سی گلوبل کے سربراہ جان پگانو نے اس موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ ہم اس راستے سے علاقے کو دنیا کیلئے حقیقی معنوں میں کھول رہے ہیں۔

نیز ہم مشرق وسطیٰ کے اس وسیع علاقے اور متحدہ عرب امارات سے آگے تک جانے والے زائرین کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کی توقع ہے کہ اس ایئرپورٹ کے راستے ہر سال تقریباً 10 لاکھ مہمانوں کا خطے میں خیر مقدم کیا جائے گا۔

صرف چھ ماہ پہلے ہماری ابتدائی پروازوں نے اڑان بھرنا شروع کی تھی تاکہ اپنے اس ہدف کو حاصل کر سکیں اور بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی ہوا چاہتا ہے۔ جس سے سالانہ ہدف 10 لاکھ مہمانوں کا خیرمقدم ممکن ہوتا نظر آئے گا۔

واضح رہے ریڈ سی گلوبل سعودی عرب کے سرکاری طور پر قائم شدہ سرمایہ کاری فنڈ پی آئی ایف کی ملکیت میں ہے۔ جو پورے بحیرہ احمر اور امالا ڈویلپمنٹ کو کنٹرول کرتا ہے۔

a3w
a3w