مہاراشٹرا

مالیگاوں بم دھماکہ کیس: میڈیا پر امتناع عائد کرنے کرنل پروہت کامطالبہ

لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت نے2008مالے گاوں بم دھماکہ کیس کے میڈیامیں احاطہ پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ کیااوراپنے موبائیل فون میں خصوصی عدالت کوایک ویڈیوکلپ دکھایا۔

ناگپور: لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت نے2008مالے گاوں بم دھماکہ کیس کے میڈیامیں احاطہ پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ کیااوراپنے موبائیل فون میں خصوصی عدالت کوایک ویڈیوکلپ دکھایا۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
تلنگانہ میں برقی طلب وکھپت میں اضافہ
ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کے لئے تمام میڈیم کے اساتذہ کو موقع دینے کا مطالبہ

اس نے کہاکہ سرحد پارپاکستان میں اس کے اوپرایک ویب سیریز دکھائی جارہی ہے کیونکہ میڈیاتمام معلومات فراہم کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے کام کے بارے میں تمام معلومات کا پاکستان میں آئی ایس آئی کی جانب سے بیجااستعمال کیاجارہاہے۔لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت نے دعوی کیاکہ میڈیاکااستعمال کرتے ہوئے سارے دھماکہ کیس کوان کے خلاف دوبارہ شروع کیاجارہاہے۔

انہوں نے بتایاکہ ان کے وکیل یاانہوں نے خودمیڈیا سے بات چیت نہیں کی ہے لیکن ان سے وابستہ کسی شخص نے کبھی میڈیا سے بات چیت کی ہوتومیں ان کی اوراپنی طرف سے غیرمشروط معذرت خواہی کرتاہوں۔پروہت نے دعوی کیاکہ اس سے متعلق راز کی رپورٹس کو میڈیاکے حوالہ کردیاگیاہے۔

مجھے بے نقاب کردیاگیاہے اوریہ چیز ملک کیلئے اچھی نہیں ہے۔ پروہت نے کہاکہ اس کاکوئی شخصی مقصد نہیں ہے لیکن وہ وسیع تر مفادمیں میڈیاپر پابندی کا خواہاں ہے۔اس نے کہاکہ میری درخواست منصفانہ ہے اوراسے آہنی پنجہ سے نافذ کیاجاناچاہئے۔

میں اس کے وسیع تر مضمرات اورملک پرپڑنے والے اثر کوسمجھتاہوں۔خصوصی وکیل استغاثہ اویناش رسائی نے این آئی اے کی نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پہلے بھی ایسی درخواست کی تھی اورعدالت نے اسے مسترد کردیا تھا۔