حیدرآباد

مانو اسٹاف ممبر شفیع احمد کا انتقال

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے مرحوم کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ ہمیں ہر آنے والی سانس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرنا چاہیے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے اسٹیٹ سیکشن کے رکن عملہ جناب سی شفیع احمد ولد سی خلیل احمد کا 10 اگست کو بعمر 38 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

وہ 20 اپریل 2015ءسے یونیورسٹی میں ایل ڈی سی کی حیثیت سے برسرخدمت تھے۔

یونیورسٹی میں آج ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے مرحوم کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ ہمیں ہر آنے والی سانس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر حماد ہاشمی، میڈیکل آفیسر، جناب نعمان،اسٹیٹ سیکشن؛ جناب بی بکشاپتی، نائب صدر مانو ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد کی جانب سے قراردادِ تعزیت پیش کی گئی۔ جناب غلام عبداللہ، سیکشن آفیسر کی نے دعائے مغفرت کی۔ حافظ سمیع اللہ کی قرات کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔