مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسس کے ساتھ جھڑپیں‘ 2فلسطینی ہلاک

اسرائیل کی فورسیس کے ساتھ تصادم میں دو فلسطینی ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ آج دن کی اولین ساعتوں میں مغربی کنارے میں پیش آیا۔

یروشلم: اسرائیل کی فورسیس کے ساتھ تصادم میں دو فلسطینی ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ آج دن کی اولین ساعتوں میں مغربی کنارے میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسس میں علٰحدہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

شمالی مغربی کنارے کے بالٹا پناہ گزیں کیمپ میں مسلح تصادم اس وقت شروع ہوا جبکہ اسرائیل کی افواج ایک مطلوب شخص کو گرفتار کرنے کیلئے داخل ہوئی۔فوج نے بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ بھی کی ہے۔فوج کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ایک فلسطینی جس کی شناخت سمیر خالد (25)کی حیثیت سے کی ہے۔

https://twitter.com/EyesOnSouth/status/1565221932152266754

بندوق کی گولی کی وجہ وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔یہ بات فلسطینی میڈیا نے بتائی اور سمیر خالد کا تعلق قریبی این بیت الماکے پناہ گزین کیمپ سے تھا۔فلسطین کے سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے گولی مارکر فلسطینی کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فوج نے گولی نہیں چلائی۔ ایک دوسری میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمیر خالد کی موت فوج کے علاقہ سے تخلیہ کردئے جانے کے بعد ہوئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک دوسرے فلسطینی کو بھی گولی کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کی وجہ تصادم کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ رملہ کے قریب البیرا شہر میں تصادم کے دوران پیش آیا۔اس کی شناخت 26یازان افانہے کی حیثیت سے کی گئی ہے اس کا تعلق قریب کے خالندیہ رفیوجی کیمپ سے تھا جوکہ شمالی یروشلم میں واقع ہے۔آئی ڈی ایف نے کہا کہ فلسطینیوں نے سنگ باری کی اور مولوٹوف کاکٹیلس بھی پھینکے۔یہ واقعہ البیرا میں آپریشن کے دوران پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خالد اور افانہے کی نعشیں دواخانوں کو لائی جارہی ہیں۔مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں میں افواج نے 5مشتبہ افراد کو تحویل میں لے کر آتشی اسلحہ ضبط کرلئے۔ذرائع نے بتایا کہ6افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔اسرائیلی فورسس کی جانب سے دھاووں کی وجہ مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔