شمالی بھارت
منالی آنے والے سیاحوں میں منکی پاکس کی تصدیق‘ انتظامیہ الرٹ
ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں منالی آئے دہلی کے ایک سیاح میں منکی پوکس کے مثبت پائے جانے کے بعد محکمہ صحت کو محتاط کر دیا گیا ہے۔
شملہ: ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں منالی آئے دہلی کے ایک سیاح میں منکی پوکس کے مثبت پائے جانے کے بعد محکمہ صحت کو محتاط کر دیا گیا ہے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہماچل کے چیف سکریٹری آر ڈی دھیمان نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ منالی کا دورہ کرنے کے بعد دہلی واپس لوٹے ہیں ان کا پتہ لگانے کو کہا گیا ہے۔
مغربی دہلی کے رہنے والے اس شخص کو تقریباً تین دن قبل منکی پوکس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد مولانا آزاد میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس کے نمونے ہفتہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) پونے بھیجے گئے تھے اور یہ شخص مثبت پایا گیا ہے۔