تلنگانہ
تلنگانہ:کانگریس لیڈروں کے مکانات کی آئی ٹی نے تلاشی لی
مہیشورم کانگریس کے امیدوار لکشماریڈی اور بڈنگ پیٹ مئیر پی نرسمہاریڈی کے مکان کی آئی ٹی کے عہدیداروں نے تلاشی لی۔تُکوگوڑہ اور اکبرباغ میں لکشماریڈی کے فارم ہوز کی بھی تلاشی لی گئی۔
حیدرآباد: مہیشورم کانگریس کے امیدوار لکشماریڈی اور بڈنگ پیٹ مئیر پی نرسمہاریڈی کے مکان کی آئی ٹی کے عہدیداروں نے تلاشی لی۔تُکوگوڑہ اور اکبرباغ میں لکشماریڈی کے فارم ہوز کی بھی تلاشی لی گئی۔
آئی ٹی حکام نے بیک وقت بڈنگ پیٹ،نارسنگی، بنجارہ ہلز میں چھاپے مارے۔ صبح 5 بجے سے، آئی ٹی حکام نے بالاپور میں کانگریس لیڈر پی نرسمہا ریڈی کے مکان کی تلاشی لی۔
تلاشی کے وقت نرسمہا ریڈی اور ان کے شوہر گھر پر نہیں تھے۔ آئی ٹی کے عہدیداروں نے تلاشی کے دوران ان کی بیٹی کے سل فونس کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔
اس وقت میئر تروپتی میں ہیں اور ان کے شوہر نرسمہار ریڈی دہلی میں ہیں۔آئی ٹی حکام نے بی آر ایس لیڈر لکماریڈی کے گھر کی بھی تلاشی لی۔
آئی ٹی حکام صبح ان کے گھر پہنچے اور تلاشی لی تاہم بتایا جاتا ہے کہ گھر کی تلاشی تھوڑی دیر کے لیے ہی لی گئی۔