حیدرآباد

مولانا سیدمحمدقبول بادشاہ قادری شطاری سپردلحد

جانشین حضرت کامل شطاری ؒ ضیاء المشائخ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (خلف اکبر سلطان الواعظین حضرت سید مرتضی بادشاہ قادری زرین کلاہ ؒ)کوآج شب ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اندرون گنبد حضرت کامل شطاریؒ، مسجد آستانہ شطاریہ میں سپردلحد کردیاگیا۔

حیدرآباد: جانشین حضرت کامل شطاری ؒ ضیاء المشائخ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (خلف اکبر سلطان الواعظین حضرت سید مرتضی بادشاہ قادری زرین کلاہ ؒ)کوآج شب ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اندرون گنبد حضرت کامل شطاریؒ، مسجد آستانہ شطاریہ میں سپردلحد کردیاگیا۔

نماز جنازہ بعدنمازتراویح مکہ مسجد میں ادا کی گئی۔ مولانا محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ نے امامت کی۔قبل ازیں مولانا سیدمحمدقبول بادشاہ قادری شطاری نے آج صبح 8 بجے اویسی ہاسپٹل کنچن باغ میں داعی اجل کو لبیک کہاتھا۔مرحوم‘ مجلس کے رکن اسمبلی و جنرل سکریٹری سید احمد پاشاہ قادری کے حقیقی بڑے بھائی‘کامل پاشاہ شطاری کے والد تھے۔

شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد‘رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی‘وزیر داخلہ محمدمحمودعلی‘رکن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبر الدین اویسی‘ صدرنشین وقف بورڈ محمدمسیح اللہ خان‘رکن اسمبلی یاقوت پورہ‘ احمدپاشاہ قادری‘رکن اسمبلی چارمینار ممتاز احمد خان‘رکن اسمبلی ملک پیٹ احمدبلعلہ‘معظم خان رکن اسمبلی بہادرپورہ‘ سیدامین الحسن جعفری سابق ایم ایل سی‘مولاناصوفی مظفرابوالعلائی‘ مولانا جعفرپاشاہ‘مولانا قاسم میاں ابوالعلائی‘ڈی سی پی ساوتھ زون سائی چیتنیا‘ریاستی صدربی ایس پی ڈاکٹرپروین کمار‘مولانا سیدشاہ ابرہیم حسینی سجادپاشاہ‘مولانا سیدشاہ اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ‘مولانا مشادپاشاہ‘جناب ضیاء الدین نئیر صدرتعمیرملت‘مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی‘مولانا انوارنظامی‘مولانا سید شاہ ابوالفتح بندگی باشاہ‘مولانا نعیم الدین حسامی‘مولانا سیدحیدرعلی حسینی قادری حیدرپاشاہ‘مولانا سیف اللہ حسینی باقری‘مولانا اسلم حسین حفیظی نے مرحوم کے مکان پہنچ کر آخری دیدار کیا اورلواحقین کوپرسہ دیا۔

نماز جنازہ میں علماء ومشائخین کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے شرکت کی۔

a3w
a3w