قومی

نصیر الدین شاہ ہندوستانی جمہوریت کیلئے نقصاندہ:مرکزی وزیر کرن رجیجو

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ نصیر الدین شاہ ایک خطرناک شہری دماغی نکسل ہیں جن کے خیالات ہندوستانی جمہوریت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ نصیر الدین شاہ ایک خطرناک شہری دماغی نکسل ہیں جن کے خیالات ہندوستانی جمہوریت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہیں۔ اداکار نے کل ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں مرکز پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

چہارشنبہ کے روز ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ وہ نصیر الدین شاہ کا احترام کیا کرتے تھے لیکن حال ہی میں انہیں ان کا اصل کردار نظر آیا ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک پر منگل کے روز پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں نصیر الدین شاہ نے جو واضح طورپر برہم نظر آرہے تھے، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کی کھل کر تائید کی تھی جو طلبہ یونین کی بحالی کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے آپ کو ایک دماغی نکسل قرار دیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تعلیمی نظام کو تباہ کرنے اور ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ توڑنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے دماغی نکسل کا ایک بیاچ بھی لگارکھا تھا جسے کیمرے میں دکھارہے تھے۔ کرن رجیجو نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ نصیرالدین شاہ ایک عام اداکار ہیں۔ میں ان کا احترام کرتا تھا اور انہیں پسند کرتا تھا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک خطرناک دماغی نکسل ہیں۔ حال ہی میں مجھے ان کے اصل کردار کا پتہ چلا۔ ان کے خیالات ہندوستان کی جمہوریت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہیں۔