مہاراشٹرا
مہاراشٹرا کے سیاسی تنازعہ کی سماعت دستوری بنچ کرے گی
سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ شیوسینا اور اس کے باغی ارکان اسمبلی کی داخل کردہ درخواستیں انحراف‘ انضمام اور نااہلی کے تعلق سے کئی دستوری سوالات اٹھاتی ہیں۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ شیوسینا اور اس کے باغی ارکان اسمبلی کی داخل کردہ درخواستیں انحراف‘ انضمام اور نااہلی کے تعلق سے کئی دستوری سوالات اٹھاتی ہیں۔
وسیع تر بنچ کو ان پر غور کرنا ہوگا۔ معاملہ کی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔
چیف جسٹس این وی رمنا نے کی بنچ نے فریقین سے کہا کہ وہ 27 جولائی تک اِشوز فریم کریں۔