سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

نوئیڈا میں 2 لڑکیوں کا فحش ویڈیو وائرل۔پولیس کی جانب سے 33 ہزار کا جرمانہ

لڑکیوں کو ٹووہیلر کی پچھلی سیٹ پر سواری کے دوران اشتعال انگیز حرکتیں کرتے ہوئے اور ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اِس ویڈیو میں دونوں لڑکیوں نے ایک دوسرے کے گالوں پر رنگین پاؤڈر لگایا جبکہ پس منظر میں ایک ہندی فلم کا نغمہ بج رہا ہے۔

نوئیڈا: ریلس تیار کرنا کئی لوگوں کے لئے روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔ چاہے وہ رقص ہو، ماڈلنگ ہو یا کسی اور ٹائپ کا ویڈیو ہو، انٹرنیٹ پر لوگ ہمیشہ کوئی نہ کوئی چیز پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اسی دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے ہیں۔ اس کلپ میں 3 افراد کو ایک اسکوٹر پر سواری کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جن میں دو لڑکیاں ہیں اور ایک لڑکا ہے۔

لڑکیوں کو ٹووہیلر کی پچھلی سیٹ پر سواری کے دوران اشتعال انگیز حرکتیں کرتے ہوئے اور ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اِس ویڈیو میں دونوں لڑکیوں نے ایک دوسرے کے گالوں پر رنگین پاؤڈر لگایا جبکہ پس منظر میں ایک ہندی فلم کا نغمہ بج رہا ہے۔

لڑکے کو اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور شخص ویڈیو کی شوٹنگ کررہا ہے۔ یہ ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور وہ لوگ اس وائرل ویڈیو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

نوئیڈا ٹرافک پولیس نے بھی اس ویڈیو کا نوٹ لیا اور ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں جواب دیتے ہوئے پولیس ملازمین نے اطلاع دی کہ متعلقہ گاڑی پر 33 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

نوئیڈا ٹرافک پولیس نے ہندی میں ٹوئٹ کیا کہ مذکورہ شکایت کا نوٹ لیتے ہوئے متعلقہ گاڑی کے خلاف ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے اور ای چالان (33 ہزار روپے جرمانہ) عائد کیا گیا ہے۔

اسی دوران انٹرنیٹ صارفین نے وائرل کلپ میں دیکھے جانے والے افراد پر تنقید کی۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ دونوں لڑکیاں ایسی فحش حرکتیں کرتے ہوئے سماج کو آخر کیا پیام دینا چاہتی ہیں۔ بچے بھی یہ ویڈیوز دیکھتے ہیں ایک اور صارف نے کہا یہ لوگ حالت نشہ میں ہیں۔

ہولی کے بہانے دن دہاڑے ایسے فحش رویہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے دہلی میٹرو میں دو لڑکیوں کے اشتعال انگیز رویہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میٹرو کا اثر گریٹر نوئیڈا تک پہنچ گیا ہے۔ ہم اسے بیہودہ پن کہیں یا کچھ اور۔

واضح رہے کہ دہلی میٹرو میں بھی دو لڑکیوں نے ایسا ہی ایک فحش ویڈیو تیار کیا تھا جس میں انہیں ایک دوسرے کے گالوں پر گلال ملتے ہوئے اور پھر ایک دوسرے کے قریب لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا تھا۔

a3w
a3w