کرناٹک

بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر شوہر کی آمدنی ماہانہ 7لاکھ روپئے ہے تو بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ تصور نہیں کی جاسکتی کیو ں کہ یہ شوہر کی آمدنی کا 10فیصد ہے۔

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر شوہر کی آمدنی ماہانہ 7لاکھ روپئے ہے تو بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ تصور نہیں کی جاسکتی کیو ں کہ یہ شوہر کی آمدنی کا 10فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
آر ایس ایس قائد کی گرفتاری پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

جسٹس ایم ناگاپرسنا نے شوہر کی عرضی مسترد کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس جوڑے کی شادی اپریل2002ء میں ہوئی اور 14سال بعد ان کے تعلقات تلخ ہوگئے۔

شوہر نے دعویٰ کیا کہ بیوی‘ 2016ء میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی اور اس کو ذہنی بیماری کے علاج کی ضرورت ہے۔ 2022ء میں شوہر نے طلاق کی عرضی داخل کی۔ اسی سال بیوی نے بھی منگلور کی فیملی عدالت میں شادی کو ختم کرنے کی درخواست داخل کی۔

بیوی نے اپنی بہن کے ذریعہ ہندو میاریج ایکٹ کی دفعہ24 کے تحت بھی ایک درخواست داخل کرکے ماہانہ دیڑھ لاکھ روپئے نان نفقہ طلب کیا۔ کہا گیا کہ شوہر کی ماہانہ آمدنی5لاکھ روپئے ہے۔

7/ ستمبر 2023 کو فیملی عدالت نے بیوی کو 60 ہزار روپئے ماہانہ نان نفقہ عطا کیا۔ اسے چیلنج کرتے ہوئے شوہر نے کہا کہ یہ رقم بہت زیادہ ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ15سال گزارچکا ہے اور اس سے بخوبی واقف ہے، چوں کہ وہ ذہنی طو رپر بیمار ہے، یہ درخواست اس کی بہن کی ترجیح ہے۔

جسٹس ناگاپرسنا نے کہا کہ اگر شوہر جانتا ہے کہ اس کی بیوی ذہنی طور پر بیمار ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے تو نان نفقہ ادا کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔ یہ معاملہ ایسا نہیں کہ شوہر اپنی بیوی کو بطور نان نفقہ کچھ بھی ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔

اسی کے دعوے کے مطابق وہ ماہانہ 7 لاکھ روپئے کماررہا ہے اور پُرتعیش زندگی جی رہا ہے۔ نان نفقہ کی جو رقم مقرر کی گئی اسے ہرگز زیادہ نہیں کہا جاسکتا۔ بیوی کی حالت کو دیکھتے ہوئے جو شوہر کے ساتھ بطور خاتون خانہ رہی اور شوہر تقریباً ایک کروڑ روپئے ماہانہ کماتا ہے، نان نفقہ کی مقرر کردہ رقم کو بہت زیادہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

a3w
a3w