سوشیل میڈیامضامین
نوٹری دستاویز کی رجسٹری کا طریقہ
اگر کسی نوٹری دستاویز کی اساس پر کسی عزیز رشتہ دار خریدار کے نام پر جائیداد کی رجسٹری کروانا ہو تو سب سے پہلے جائیداد کا (ASSESSMENT)کروالیں
اگر کسی نوٹری دستاویز کی اساس پر کسی عزیز رشتہ دار خریدار کے نام پر جائیداد کی رجسٹری کروانا ہو تو سب سے پہلے جائیداد کا (ASSESSMENT)کروالیں اور ٹیکس ادا کردیں
پھر اس کے بعد کا مرحلہ یہ ہے کہ (Assessment) کے بعد دیا ہوا (P.T.I.N) نمبر کا حوالہ دیتے ہوئے دستاویز رجسٹریشن کے لئے پیش کریں
اور اس کے ساتھ تمام دیگر دستاویزات مثلاً سابقہ نوٹری دستاویزات۔ اسسمنٹ آرڈر۔ پراپرٹی ٹیکس منسلک کریں۔
رجسٹرار آن لائن PTIN نمبر کو چیک کرکے آپ کے دستاویز کی رجسٹری کردے گا اور کسی بھی رجسٹر شدہ دستاویز کا مطالبہ نہیں کرے گا۔
اور اگر اس کے بعد بھی دستاویز کی رجسٹری نہیں ہورہی ہے تو آپ کے لئے ہائیکورٹ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں جہاں سے یقینی طور پر موافق احکامات مل جائیں گے۔