کرناٹک
ٹرینڈنگ

آر ایس ایس کے کارکن نے تنظیم کی وردی پہن کر کانگریس کے پروگرام میں کی شرکت  (ویڈیو وائرل)

کانگریس نے باگل کوٹ پارلیمانی سیٹ سے اپنی پارٹی کے امیدوار سنیوکتا پاٹل کی حمایت میں نرگنڈ میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ مسٹر ننگباسپا نے آر ایس ایس کی وردی پہن کر تقریب میں شرکت کی۔

گڈگ: کرناٹک میں بی جے پی کے سابق لیڈر اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن رہے مینساگی نِنگباسپا بناڈ تنظیم کے ہی گنویش میں کانگریس پارٹی کے پروگرام میں شرکت کرکے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئے ہیں۔

کانگریس نے باگل کوٹ پارلیمانی سیٹ سے اپنی پارٹی کے امیدوار سنیوکتا پاٹل کی حمایت میں نرگنڈ میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ مسٹر ننگباسپا نے آر ایس ایس کی وردی پہن کر تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کانگریس کے ممتاز رہنما اور ریاستی وزیر شیوانند پاٹل ان کے استقبال کے لیے پروگرام میں موجود تھے۔

آر ایس ایس سے تقریباً تین دہائیوں سے وابستہ مسٹر ننگباسپا نے ایک علامتی پہل کا اشارہ دیتے ہوئے تقریب کے دوران اپنی آر ایس ایس کی ٹوپی ہٹادی اور کانگریس کی سفید ٹوپی پہن لی، جو ان کی نئی سیاسی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے مقامی لیڈران یہ دلیل دے رہے ہیں کہ مسٹر ننگباسپا کی یہ سرگرمی توجہ مبذول کروانے کا محض ایک اسٹنٹ ہو سکتی ہے۔

a3w
a3w