بھارتسوشیل میڈیا

واٹس ایپ ڈاؤن‘ یوزرس کو مشکلات کا سامنا

دیوالی منانے کے بعد کروڑوں ہندوستانی منگل کے دن اپنے ویڈیوز اور فوٹوز شیئر نہیں کرسکے کیونکہ میٹا کا ملکیتی اپلیکیشن واٹس ایپ کا ملک میں بڑا آؤٹیج ہوگیا۔

نئی دہلی: دیوالی منانے کے بعد کروڑوں ہندوستانی منگل کے دن اپنے ویڈیوز اور فوٹوز شیئر نہیں کرسکے کیونکہ میٹا کا ملکیتی اپلیکیشن واٹس ایپ کا ملک میں بڑا آؤٹیج ہوگیا۔

دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی واٹس ایپ بند ہوگیا تھا۔ کئی یوزرس کو ٹیلی گرام جیسے دیگر میسیجنگ پلیٹ فارمس کا سہارا لینا پڑا۔ بعض نے ایس ایم ایس روٹ اختیار کی کیونکہ واٹس ایپ ایکسس نہیں ہورہا تھا۔

لوگ ویڈیوز‘ امیجس اور ٹیکسٹ نہیں بھیج پارہے تھے۔ تہواروں کے موسم میں لاکھوں تجارتی اداروں کا محبوب پلیٹ فارم واٹس ایپ ہوتا ہے۔ میٹا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ بعض لوگوں کو میسیج بھیجنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ہم ہر کسی کے لئے بعجلت ممکنہ واٹس ایپ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آؤٹیج مانیٹر ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹکٹر کے بموجب 85 فیصد افراد کو میسیجنگ کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 11 فیصد کو ایپ کے استعمال میں اور 3فیصد کو ویب سائٹ کے استعمال میں دشواری پیش آئی۔

ہندوستان میں متاثرہ شہروں میں ممبئی‘ دہلی‘ کولکتہ‘ لکھنو اور دیگر شامل ہیں۔ لوگوں نے ٹویٹر پر اپنے مسائل رپورٹ کئے۔ گزشتہ برس واٹس ایپ کو میگا آؤٹیج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

a3w
a3w