شمالی بھارت

دیوالی کی رات وڈودرہ میں فرقہ وارانہ جھڑپیں

گجرات کے شہر وڈودرہ (بڑودہ) میں دیوالی کی رات فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ منگل کی صبح تک پولیس نے کم ازکم 12 فسادیوں کو پکڑلیا۔ مزید کی شناخت جاری ہے۔

وڈودرہ: گجرات کے شہر وڈودرہ (بڑودہ) میں دیوالی کی رات فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ منگل کی صبح تک پولیس نے کم ازکم 12 فسادیوں کو پکڑلیا۔ مزید کی شناخت جاری ہے۔

پیر کی رات شہر کے پانی گیٹ علاقہ میں جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی میڈیا سے خطاب میں وڈودرہ کے ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) یشپال جگنیا نے کہا کہ تشدد کی اصل وجہ ابھی معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس کو واقعہ کی جیسے ہی جانکاری ملی شہر کے مختلف علاقوں سے وہاں فورس بھیج دی گئی اور صورتِ حال پر قابو پالیا گیا۔

ایک مکان کی چھت سے پولیس پر پٹرول بم پھینکا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جھڑپ شروع ہونے سے قبل اسٹریٹ لائٹس بند کردی گئی تھیں جس کے بعد فسادیوں نے ایک دوسرے پر سنگباری کی۔

مقامی لوگوں کے بموجب ایک کالج کے قریب پٹاخے جلانے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب وڈودرہ کے ایک علاقہ میں پٹاخے جلانے پر 2 فرقوں میں جھڑپ ہوگئی۔ پولیس نے دونوں فرقوں کے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔یہ جھڑپ‘فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس پانی گیٹ علاقہ میں کل رات 12:45 بجے کے آس پاس ہوئی۔

پکڑے گئے لوگوں میں وہ شخص شامل ہے جس نے اپنے مکان کی تیسری منزل سے پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکا تھا۔ جھڑپ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ پٹاخہ راکٹ سے علاقہ میں پارک موٹر سیکل کو آگ لگ گئی تھی جس پر جھگڑا ہوا۔

دونوں فرقوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے۔ علاقہ میں سیکوریٹی فورس تعینات کردی گئی اور صورتِ حال قابو میں ہے۔

a3w
a3w