حیدرآباد
وزیر آئی ٹی کا واٹس اپ اکاونٹ متاثر
انہوں نے کہاکہ تقریبا 8000 مسیجس موصول ہونے کے بعد تین مرتبہ واٹس اپ سے وہ باہر ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ وہ ممکنہ طورپر کئی مسیجس کا جواب دینے کی کوشش کررہے ہیں تاہم گذشتہ 24گھنٹوں سے وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو کو ایک نئے ڈیجیٹل چیلنج کا سامناکرناپڑاکیونکہ ان کاواٹس اپ اکاونٹ اسپیم مسیجس کی وجہ سے متاثر ہوگیا۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر سرگرم تارک راماراو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں، ان دنوں پیر کے زخمی ہونے کے سبب اپنی قیام گاہ پرگتی بھون میں آرام کررہے ہیں اور معمول کی اپنی سرگرمیاں وہیں سے انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے اس خصوص میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔